#این_جی_اوز_کا_عالمی_دن

این جی او یا غیر سرکاری تنظیم کیا ہے؟

ہر ملک میں ، بڑی غیر منافع بخش تنظیموں ، پیشہ ورانہ انجمنوں ، فیڈریشنوں اور تجارت کے ایوانوں سے لے کر چھوٹے مقامی خیراتی اداروں ، ہر شہر یا ضلع میں نچلی سطح کی تنظیمیں ، متعدد ترجیجات، شعبہ جات اور سرگرمیوں کی نمائندگی کرنے والی متعدد غیر سرکاری تنظیمیں موجود ہیں۔ 

یہ سب کیسے شروع ہوا؟

27 فروری ، این جی اوز کے عالمی دن کا آغاز یوروپی یونین سے ہوا، جسکو منانے کا خیال پہلے دفعہ ایک صاحب ثروت نوجوان مارسس لیورسکیڈمانیس کے دماغ میں آیا۔

این جی اوز کے عالمی دن کوبالٹک ریاستوں کے غیر سرکاری تنظیمون کے نمایئندہ  فورم نےباقائدہ طور پر ۱۷ اپریل ۲۰۱۰ 

کو تسلیم کیا۔ این جی اوز کے عالمی دن کی گلوبل افتتاجی تقریب کی میزبانی فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے ۲۷ فروری ۲۰۱۴ کو فن لینڈ کے شہر ہلسنکی میں کی۔  

۲۰۱۴ سے ابتک اس دن کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسے کئی افراد، علامی راہنمائوں،میئرز،کارپوریشنزاوردیگر تنظیموں نےپورے دنیا مِیں منایا ہے۔ 

 

عالمی سطح پر این جی اوز کے باکمال کام کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ یورپین یونین، این جی اوز کو اپنا کام بغیر کسی خوف کے جاری رکھنے کیلئے مدد فراہم کرتی رہے گی۔

Ursula von der Leyen - صدر یورپین کمیشن

#WORLDNGODAY

آپ این جی اوز کا عالمی دن کیسے مناتے ہیں؟

۲۰۱۴ سے ۲۷ فروری پوری دنیا میں غیرسرکاری تنظیمون کے افراد کیلئے ایک تاریخی دن بن گیا ہے اور بین الاقوامی کیلنڈر میں یہ این جی اوز کے ٰعالمی دن کے طور پر جانا جاتا ہے جو کہ پہلی دفعہ عالمی سطح پر منایا گیا۔

این جی اوز کے دن کو منانے کا عالمی سطح پر نظریہ یہ ہے ک ان تمام تنظیموں یا ان کے پیچھے موجود افراد کی خدمات کو منایا جئے، انکو یاد رکھا جائے اور تعاون کا ہاتھ بڑھایا جائے۔

سوشل میڈیا پر پیغامات شئیر کیجئے(, سوشل میڈیا پر پیغامات شئیر کیجئے(#WorldNGODay)

● مقامی اور بین الاقوامی لیڈران کے ساتھ آن لائن سکائپ یا زوم پر انٹرویوز کئے جائیں، ویڈیوز ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر اپلوڈ کی جائیں

● این جی اوز کے عالمی دن پر ورچوئل کانفرنسز کا اہتمام کریں، ان کو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے

● مقامی تنظیموں کیلیے ایوارڈزکا انتظام بنیادی طور پر لوگوں کا ۱ین جی اوز کے کام میں دلچسپی پر شکریہ ادا کرنے کا بہترین انداز ہے

● این جی اوز کا دن منانے کیلیے مقامی سکولوں اور یونیورسٹیزکے ساتھ تعاون کریں تاکہ طلبہ بھی اس سیکٹر کے کام اور درپیش چیلنجز سے آگاہ ہوسکیں

● لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلیے کوششیں جیسا کہ آن لائن پیغامات کا تبادلہ، ٹی وی، ریڈیو  اور اخبارات وغیرہ کا استعمال۔

این جی اوز کا علمی دن کے موقع پرجو ۲۷ فروری کو منایا جاتا ہے یورپین یونین سول سوسائیٹی تنظیموں کے بنیادی کردار کو سراہتی ہے۔

Josep Borrell - وائس پریزیڈنٹ یورپین کمیشن

#WORLDNGODAY

لوگو

لوگو - PNG

World NGO Day logo (PNG / Color)

لوگو

World NGO Day logo (PNG / Black&White)

رنگ

World NGO Day color guide & color codes (PDF)

دی این۔جی۔او ورلڈ پاکستان  | https://worldngoday.pk

Top
World NGO Day
Top
World NGO Day